امریکہ : غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کی تیاری

[post-views]
[post-views]

امریکہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بدنام زمانہ جیل گوانتانوموبے بھیجنے کا اعلان کیا ہے ، صدر ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی اور پین ٹاگون کو گوانتاناموبے میں خصوصی جگہ بنانے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر نے ریکن ریلی ایکٹ پر دستخط کر دیئے یہ نیا قانون غیر قانونی تارکین وطن کی فوری گرفتاری کا پابند بنائے گا، سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو فوری حراست میں لے کر جیل بھیجا جائے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی معافی نہیں، جوبائیڈن کی سرحدوں سے متعلق پالیسی احمقانہ تھی ، سابق حکومت کی وجہ سے امریکا میں جرائم پیشہ افراد آئے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے نے وفاقی امداد منجمد کرنے سے متعلق حکمنامہ منسوخ کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos