یرغمالیوں کی رہائی کا تیسرا مرحلہ، حماس نے 8 یرغمالیوں کو رہا کردیا

غزہ جنگ بندی میں یرغمالیوں کی رہائی کا آج تیسرا مرحلہ شروع ہونے کے بعد غزہ سے 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کر دیا گیا۔

رہا کیے جانے والوں میں خاتون اسرائیلی فوجی سمیت 3 اسرائیلی، 5 تھائی شہری شامل ہیں، بدلے میں 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فضائی حملہ کرکے 10 فلسطینی شہید کردیے۔

چوبیس گھنٹوں میں غزہ کے اسپتالوں میں مزید 63 لاشیں لائی گئیں، شمالی غزہ سے جبری بے دخل فلسطینیوں کی واپسی جاری ہے، تین روز میں 5 لاکھ سے زائد فلسطینی واپس پہنچ گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos