امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی، یوکرینی صدر زیلن سکی کو امریکی سپورٹ کو مزید سراہنا چاہیے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ منگل کی رات دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلن سکی نے روس کے ساتھ امن کی حمایت نہ کی تو زیلن سکی زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے۔
یوکرینی صدر زیلن سکی کے روس سے ڈیل بہت دور ہونے سے متعلق بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر امن نہیں چاہتے۔
امریکی صدر نے یورپ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یورپ روس کے صدر پیوٹن کے سامنے کمزوری دکھا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پہلے برطانیہ نے یوکرین کو پانچ ہزار سے زائد ایئر ڈیفنس میزائل خریدنے کی اجازت دی تھی۔
وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد یوکرین کو مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کرسکے۔