یوکرین نے روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کیلئے امریکی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے مذاکرات ہوئے جس میں یوکرین نے امریکا کی 30دن کی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکا یوکرین کو انٹیلی جنس شیئرنگ پر پابندی ختم کرے گا،امریکا یوکرین کو سکیورٹی معاونت بھی دوبارہ فراہم کرے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

امریکا اور یوکرین نے مذاکراتی ٹیموں کا تعین اورپائیدار امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکا نے تجاویز پر روس سے بات چیت کا عہد کیا،یوکرین یورپی پارٹنرز کو امن عمل میں شامل کرے گا،امریکا اور یوکرین نے معدنی ذخائر کا معاہدہ بھی جلد کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos