Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل، غزہ تنازعہ حل کرنے کا مطالبہ کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل اور غزہ  تنازعہ حل کرنے کا مطالبہ دہرا دیا۔

ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا، اسرائیل میں فلسطینی گروپ حماس کی طرف سے حملے کے بعد اور غزہ میں اسرائیل کی طرف سے بمباری کے بعد 1000 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او  نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں دونوں میں صحت کے حوالے سے خدمات کی پیشکش کر دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اور مصری صدر عبدالفتاح نے پیر کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ تک صحت اور دیگر انسانی سامان کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی درخواست پر اتفاق کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دریں اثناء حکام کے مطابق، تشدد میں اب تک 1,900 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کم از کم 900 فلسطینی اور 1,000 اسرائیلی شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کے لیے پانی اور بجلی کی سپلائی بھی بند کر دی ہے، جس سے سنگین انسانی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

تقریباً 2.2 ملین فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔  غزہ کی پٹی پہلے ہی 2007 سے اسرائیلی محاصرے کی زد میں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos