ریپبلک پالیسی نے 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے عوام کا رحجان جاننے کے لیے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کا سروے جاری کر دیا۔
صوبہ پنجاب کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن ریپبلک سروے کے مطابق صوبہ پنجاب اب پاکستان مسلم لیگ نواز کا گڑھ نہیں رہا۔ پاکستان تحریک انصاف اب پنجاب میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔
پاپولر ووٹ کے تناسب سے پاکستان تحریک انصاف 60 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز پاپولر ووٹ کی شرح سے 25 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین، تحریک لبیک پاکستان اور جماعت اسلامی کو15 فیصد عوامی سپورٹ حاصل ہے۔
Watch details of the survey in the YouTube link and subscribe the channel for detailed political analysis