عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

[post-views]
[post-views]

ملک بھر سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اب تک قومی اسمبلی کی 250 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جبکہ 15 نشستوں کے نتائج موصول ہونا باقی ہیں۔

ان غیر سرکاری اور عارضی نتائج میں سے پاکستان مسلم لیگ نواز نے 73، پاکستان پیپلز پارٹی نے 52، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 17، پاکستان مسلم لیگ 3، جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور استحکام پاکستان پارٹی نے 2،2 نشستیں حاصل کیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ز) اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان 1، 1۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 99 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

پنجاب اسمبلی کے اب تک کے نتائج کی بات کریں تو 295 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں جب کہ ایک نشست پر ابھی تک نتائج کا انتظار ہے۔

ان میں سے مسلم لیگ (ن) نے 130، پی پی پی 10، پاکستان مسلم لیگ 8، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ زیڈ اور ٹی ایل پی نے ایک ایک نشست حاصل کی جبکہ 127 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

کمیشن نے سندھ اسمبلی کے تمام 130 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا جن میں سے پی پی پی نے 84، ایم کیو ایم پاکستان نے 28، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں جب کہ 14 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 112 حلقوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں اور 1 نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

ان میں سے مسلم لیگ (ن) نے 5، جے یو آئی پی نے 7، جماعت اسلامی کو 3 اور پی پی پی پی کو 4اوراے این پی نے 1 نشستیں حاصل کیں۔ 90 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

بلوچستان اسمبلی کی اب تک 45 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جبکہ 6 کے نتائج کا انتظار ہے۔

ان میں سے مسلم لیگ ن 9، پی پی پی 11 اور جے یو آئی 8 نشستوں پر کامیاب رہی۔ عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی نے 2،2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ چھ نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos