Premium Content

افغانستان : خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

Print Friendly, PDF & Email

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس سے ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال مارچ میں جنوبی شہر قندھار میں بھی خود کش دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos