Premium Content

افغانستان نے تاریخ رقم کر دی، بنگلہ دیش کوسپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں ہرا کر پہلی بارسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Print Friendly, PDF & Email

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 8رنز سےشکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

افغانستان کی جیت سے آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ2024 کے سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

اس سے قبل افغانستا ن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ فیصلہ کیا۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ اوپنر رحمان اللہ گرباز  55 گیندوں میں 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

افغانستان نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دیا مگر بارش کی بار بار انٹری کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور بنگلا دیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی یوں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 8 رنز سے جیت لیا۔

بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے افغانستان کا دیا گیا 116 رنز کا ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا تاہم بارش سے کئی مرتبہ متاثر ہونے والے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 17.5 اوورز میں 105رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کے راشد خان نے 23 رنز اور نوین الحق نے 26 رنز دے کر 4،4 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

اس سے قبل گروپ ون کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos