Premium Content

عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری سے پہلے متوقع، بشریٰ انجم

Print Friendly, PDF & Email

پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا ہے کہ 20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعا فیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سرگرم ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پاکستانی وفد نے ڈاکٹر عافیہ صد یقی کے علاوہ امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ عا فیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے عا فیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ کرلے گی۔عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos