لاہور: قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں نگراں وزیراعظم کے مشیر احد خان چیمہ کو کلین چٹ دے دی۔
نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے ملتے ہیں اس لیے ان کے خلاف کسی ریفرنس کی ضرورت نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ احد چیمہ کے تمام مبینہ بے نامی داروں (دوسروں کی جانب سے جائیداد رکھنے والے افراد) نے جائیدادیں اپنی ذاتی آمدنی سے بنائیں اور اسے چیمہ کے ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ احد چیمہ کے رشتہ داروں بشمول سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس چیمہ کے ’بے نامی‘ اکاؤنٹس نہیں ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
احد چیمہ کی کل آمدنی 213 ملین ہے جبکہ ان کے اخراجات 131 ملین ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا کہ سابق بیوروکریٹ نے دوبارہ تفتیش کے دوران نیب کو اپنی آمدنی اور منافع کا ریکارڈ فراہم کیا۔ جمع کرایا گیا ریکارڈ مکمل تصدیق کے بعد درست پایا گیا۔
نیب نے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔