ایک ملک، ایک قانون: پی ٹی آئی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے منشور جاری کر دیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے اتوار کے روز 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کےلیے پی ٹی آئی کا منشور جاری کر دیا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کا عنوان ”شاندار پاکستان ، خوبصورت مستقبل اور خراب ماضی سے چٹکارا“ ہے۔

انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور ’نیا پاکستان اور تبدیلی کے نظام‘ پر مبنی ہے اور اُنہوں نے کہا  کہ اقتدار میں آنے پر آئین میں ترامیم متعارف کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ترمیم کی وجہ سے وزیر اعظم براہ راست لوگوں کے ووٹوں کی وجہ سے اقتدار میں آئیں گے اور وہ چند ایم این اے کے ووٹوں پر انحصار نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اسمبلی کی میعاد پانچ سال سے کم کر کے چار سال کی جائے گی اور سینیٹ کی میعاد چھ سال سے کم کر کے پانچ سال کر دی جائے گی جبکہ 50 فیصد سینیٹرز کا انتخاب براہ راست عوام کے ذریعے کیا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے خاص طور پر اس بات پر روشنی ڈالی کہ پارٹی کا منشور ایک قوم ، ایک قانون ہے تاکہ سب برابر ہوں جبکہ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ دو قوانین ایک ملک میں کام نہیں کر سکتے کیونکہ قانون کی حکمرانی سب سے اہم چیز ہے۔

گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد عام آدمی کو درپیش نا انصافیوں سے نمٹنے کے لیے سچائی مفاہمت کمیشن قائم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ تمام لوگوں کو سماجی تحفظ بھی فراہم کرے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی سے چھٹکارا پانا ضروری ہے اور وعدہ کیا کہ پارٹی ایک ایسا اقدام متعارف کرائے گی جو اس مسئلے پر سخت نظر رکھے گی۔

خارجہ پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کو تمام ممالک کے ساتھ مساوی تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos