امریکہ نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ہندوستانی حکومت کینیڈا کے ساتھ جون میں ایک کینیڈین شہری کے قتل میں نئی دہلی کے ایجنٹوں کے ممکنہ ملوث ہونے کی تحقیقات کی کوششوں پر کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز کہا تھا کہ کینیڈا کے انٹیلی جنس کے پاس سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستانی را کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
امریکی وزیر خارجہ نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں وزیر اعظم ٹروڈو کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے۔یہ اہم ہوگا کہ ہندوستان اس تحقیقات پر کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرے۔ ہم احتساب دیکھنا چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے ان الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔