Premium Content

امریکا نے روس پر پابندیوں میں اضافہ کردیا

Print Friendly, PDF & Email

امریکا نے روس کی پابندیوں میں اضافہ کرتےہوئے روس کو سیمی کنڈکٹرز فروخت کرنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔

اس پابندی سے روس کے سائنسی، دفاعی، مالیاتی اور انرجی کے شعبے پابندیوں کی زد میں آ گئے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے روسی شہریوں کو سوفٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس پابندی سے روسی فوج سے جڑے غیر ملکی مالیتی ادارے زد میں آئیں گے، ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 300 سے زائد افراد اور ادارے اس کا ہدف ہیں۔

اس سلسلے میں روس کو امریکی اشیاء بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔

امریکا کی جانب سے اس ضمن میں روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے بینکوں کو وارننگ دی گئی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos