امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پائیدار تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

پیرو میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ امریکا سے مستحکم اورپائیدار تعلقات برقراررکھنا چاہتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

چینی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، اختلافات دور کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے پر تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل اورانسانیت کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں، ایک دوسرے کوحریف سمجھنے سے دونوں ملکوں کو نقصان ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos