حملے کا جواب براہِ راست ملے گا، ایران کی امریکا اور اسرائیل کو وارننگ

[post-views]
[post-views]

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کسی بھی قسم کی جارحیت کرے گا تو ایران بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے جائز ہدف ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس تناظر میں کہا کہ اسرائیل اور امریکہ حقیقت سے دور خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب ایران میں فوجی مداخلت نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال پر امریکی حکومت نظر رکھے ہوئے ہے اور کچھ شہروں میں عوام پر قابض ہونے کے آثار ہیں۔ انہوں نے ایرانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ ناانصافی کی، اور آج وہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos