عاصم منیر اور شہباز شریف غیر معمولی قیادت کے حامل ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ملکی قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں ملاقات کی تفصیلات وینس، وٹکوف اور کشنر کی جانب سے فراہم کی گئیں۔ ان کے مطابق یہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں منعقد ہوئی، جنہیں انہوں نے نہایت باصلاحیت اور غیر معمولی شخصیات قرار دیا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات صبح کے وقت شروع ہوئے اور تقریباً بیس گھنٹے تک جاری رہے، جن میں متعدد امور پر پیش رفت ہوئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں دکھائی دیا، جو ایک اہم اور بنیادی مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن نکات پر اتفاق ہوا وہ کئی حوالوں سے فوجی کارروائی کے مقابلے میں بہتر ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے ایسے خطرات سے بچا جا سکتا ہے جن میں غیر ذمہ دار عناصر کے ہاتھوں جوہری صلاحیت پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کے نمائندوں اور ایرانی وفد کے درمیان بات چیت خوشگوار اور باوقار ماحول میں ہوئی، تاہم ایران اس کلیدی معاملے پر سخت مؤقف پر قائم رہا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos