Premium Content

آسٹریلیا، بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

Print Friendly, PDF & Email

آسٹریلیا نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےبھارت کی پوری ٹیم 240 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 66 اور ویرات کوہلی نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین جب کہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

 جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  ۔ مارنس لبوشین 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ نمایاں اسکورر رہے۔

 ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجبکہ ویرات کوہلی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نےآسٹریلیا کے کپتان کو ٹرافی دی۔

آسٹریلیا سب سے زیادہ چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos