ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا

[post-views]
[post-views]

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ایران اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کررہا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ایک اور رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے پہلے ایران، عراقی ملیشیا کے ذریعے ڈرونز اور بیل سٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔

ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا درد ناک جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos