Premium Content

آئین سازی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Print Friendly, PDF & Email

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین سازی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ماننا پڑے گا، برابری کی عدالت بنانا پڑے گی۔

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا منشور تھا کہ وفاقی آئینی عدالت بنانی تھی، اس وفاقی عدالت نے آئین کا تحفظ کرنا تھا، اس وفاقی عدالت میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہونا تھی، آئین سازی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسا کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے جو کام کیا تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن، تنظیم اور سب سے بڑھ کر حیدرآباد کے عوام کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے آج کے جلسے کو تاریخی بنادیا ہے۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ہم آج 18 اکتوبر 2007 کو یاد کررہے ہیں جب شہید بی بی پاکستان واپس آئیں تھیں، وہ ایک مشن، نظریے اور منشور کے ساتھ واپس آئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بی بی چاہتی تھیں کہ پاکستان کےعوام کو روٹی کپڑا اور مکان ملے، وہ آمریت کے خاتمے کے منشور پر مبنی مہم چلارہی تھیں، وہ 1973 کے آئین کی بحالی چاہتی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos