بیکٹیریا تلف کرنے والا سپرفوم تیار

[post-views]
[post-views]

جارجیا: ماہرین نے ایک ایسا فوم بنایا ہے جو ایک جانب تو ماحول سے آلودہ تیل جذب کرتا ہے تو دوسری جانب طبی آلات اور آپریشن کے دوران بیکٹیریا بھی جذب کرسکتا ہے۔

جارجیا یونیورسٹی کے ماہرین نے اسے ’سپرفوم‘ کا نام دیا ہے جسے ہانڈا اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔ یہ فون سہ ابعادی ہے اور پولی دائی میتھ ائل سائلوکسن پی ڈی ایم ایس کے تانے بانے سے وضع کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس پر گرافین کے چھوٹے ذرات ڈالے گئے ہیں جبکہ تانبے کا برادہ رکھا گیا ہے جو جراثیم دور کرنے میں مشہور ہیں۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

اس نسخے سے بننے والا فوم ایک جانب تو تیل کو جذب کرسکتا ہے تو دوسری جانب بیکٹیریا کو مارنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

تجرباتی طور پر فوم کو تیل ملے پانی میں آزمایا گیا تو اس نے پانی کو بھگایا اور تیل کو جذب کرلیا۔ اسے اپنی ترکیب کی بنا پر بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فوم دیگر آلودہ مائعات یعنی کلوروفارم، ہائیڈوروکلورک ایسڈ اور دیگر مضر آلودگیوں کو جذب کرتا ہے۔ پھر تانبے کے نینوذرات اسے مکمل طور پر جراثیم کُش بناتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تانبے کے نینوذرات اسے بجلی کا موصل (کنڈکٹر) بناتے ہیں جس کے دیگر استعمال بھی ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos