Premium Content

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیاا

Print Friendly, PDF & Email

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کرشناخت کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مذموم کارروائی کی، فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی روڈ کنگری سے 2 کلو میٹر دور پیش آیا۔

ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ٹرکوں اور بسوں سے مسافروں کو اتارا اور شناخت کے بعد انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا، مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔

آصف علی زرداری نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی موسیٰ خیل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos