راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بلوچستان میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد خاص طور پر موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ اضلاع میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ضلع موسیٰ خیل میں، دہشت گردوں نے راڑہ شام میں ایک بس کو روکا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جو روٹی روٹی کمانے کے لیے بلوچستان میں کام کر رہے تھے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا اور کلیئرنس آپریشن میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
تاہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 10 جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں سمیت 14 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
فوج کے میڈیا ونگ نے کہا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔