Premium Content

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ ایک ماہ سے جاری بغاوت کے بعد مستعفی

Print Friendly, PDF & Email

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں، آرمی چیف وقار الزماں نے انہیں 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا  کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئی ہیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقارالزماں  سہ پہر 3 بجے قوم سے خطاب کرینگے۔

وزیر قانون انیس الحق نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا، آپ دیکھ رہے ہیں، صورت حال بہت غیر مستحکم ہے۔ کیا ہو رہا ہے، میں خود نہیں جانتا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

یاد رہے کہ بنگلہ دیشں میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ،  بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ ان جھڑپوں میں 14 پولیس افسران سمیت 95 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب طلبہ کے کارکنوں نے حسینہ پر استعفا دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ملک گیر کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیر کو دارالحکومت ڈھاکہ تک مارچ کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos