Premium Content

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

Print Friendly, PDF & Email

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

چھ تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کر دیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ،پراسیکوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔

واضح رہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 6 مقدمات درج ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos