اسلام آباد: بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے باعث ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 پولیس افسران کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ہفتہ کو نامعلوم نقاب پوش افراد نے پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے اور بھتیجے پر حملہ کیا، اس وقت بیرسٹرگوہر اپنی پارٹی کے انتخابی نشان ”بلے“ پر سپریم کورٹ کی سماعت میں شریک تھے۔
ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوہر کے گھر پر چھاپے کی انکوائری کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ایک خفیہ اطلاع پر مطلوب مجرموں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ یہ گوہر علی خان کا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے چھاپے کے واقعے کی شکایت چیف جسٹس سپریم کورٹ سے کی تھی۔ چیف جسٹس نےآئی جی کو طلب کر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 3 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈاکٹر اکبر نے بیرسٹر گوہر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کوئی پولیس افسر قصوروار پایا جاتا ہے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔








