نائب روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقے سے روس منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ روس غیرمعمولی صورتحال میں ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے۔
بشارالاسد کو عالمی جرائم کی عدالت کے حوالے کرنے سے متعلق سوال پر نائب روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس عالمی فوجداری عدالت قائم کرنے والے کنونشن کا حصہ نہیں۔