یمن کے حوثی گروپ نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی کمپنیوں پر اپنی کاروائیاں معطل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
حوثی کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر میں جہاز رانی کمپنیوں کی جانب سے آپریشن کی معطلی امریکی دباؤ اور دھمکی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی کارروائیوں کی معطلی کو ایک ”غلط پوزیشن“ قرار دیا اور کہا کہ یہ عمل صرف امریکی پروپیگنڈے کی مدد کرتا ہے۔
کئی جہاز رانی کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں کے شبہ میں بحری جہازوں پر کیے جانے والے حملوں کے درمیان اپنا کام معطل کر دیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
امریکہ اور برطانیہ نے حالیہ دنوں میں یمن کےحوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کیے ہیں، جس سے مہنگائی اور سپلائی چین میں خلل پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر ان کے حملوں کا مقصد اسرائیل پر غزہ کی پٹی پر اپنے مہلک حملے کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے، جس میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 24,285 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بحیرہ احمر تیل اور ایندھن کی ترسیل کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سمندری راستوں میں سے ایک ہے۔