Premium Content

بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار

Print Friendly, PDF & Email

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتمادکا اظہار کر دیا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قید اپنے شوہر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے نجی ملاقات کی درخواست کی سماعت کے دوران عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد  کے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کے بعد اپنی درخواست دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست کی۔

سابق خاتون اول کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے اپنے دلائل میں کہا کہ چیف جسٹس کی بینچ کی طرف سے سنائی جانے والی درخواستوں پر انہیں ایک جیسی نوعیت فیصلہ مل رہا ہے ۔

بشری بی بی کے وکیل نے سماعت کے دوران چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے تمام مقدمات  کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ درخواست نہ کریں، آپ نامناسب بات کر رہے ہیں اور مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بار کونسلز کو نوٹس جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی احکامات کے مطابق انہیں ہر منگل کو اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

تاہم، ان ملاقاتوں کے دوران جیل کے عملے کی موجودگی نے خاندانی معاملات پر بات کرنے کے لیے درکار رازداری سے سمجھوتہ کیا۔ اس لیے انہوں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی کہ وہ پی ٹی آئی کے سربراہ سے نجی ملاقاتوں کی اجازت دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos