غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کا انخلا شروع

[post-views]
[post-views]

غزہ میں امن معاہدہ نافذ ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے اندرونی علاقوں سے بتدریج انخلا کی تیاری شروع کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی افواج طے شدہ لائنوں تک واپس جائیں گی۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت جنگ کا خاتمہ، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، اور انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔ معاہدے کی باضابطہ توثیق آج اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی ہفتے سے پیر تک متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل طے شدہ وقت پر اپنی فوج واپس بلائے گا اور تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ہوگی، بصورت دیگر حماس کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

قطری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ترکیہ، امریکا، مصر، قطر اور اسرائیل پر مشتمل ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش میں مدد دے گی۔

پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور امن کے قیام کا یہ معاہدہ تاریخی موقع ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos