چودھری پرویز الٰہی کا فنکاروں کے ٹرسٹ کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا فنکاروں کے خصوصی ٹرسٹ کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کا اعلان وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فنکاروں کے لئے ماہانہ امداد بھی 5ہزار سے 25ہزار روپے کر دی فنکاروں کے لئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اداکار طارق ٹیڈی مرحوم کے بیٹے کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ نے طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو آج ہی سی ایم آفس میں نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹرسٹ قائم کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos