Premium Content

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

شیر افضل مروت کو کوہسار پولیس نے گرفتار کیا،ان کی کی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔

شیر افضل مروت کو تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او نے گرفتارکیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو تھانہ کوہسار کے ایس ایچ اور شفقت فیض لے کر روانہ ہوئے، شعیب شاہین کو ان کے دفترسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

صاحبزادہ حامد رضا، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم علی شاہ، جمشید دستی، عامر ڈوگر، محمد اویس، احمد چٹھہ، نسیم شاہ اور یوسف خان سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی رات گئے حراست میں لیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے ،اسلام آباد پولیس کی نفری الرٹ ہے،دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں کہ کوئی گرفتاری ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos