سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیب نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا تو ججز نے اٹھا لیا۔
مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی، نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا، یہی پانچ کا ٹولہ پاکستان کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، ان کا سرغنہ جنرل (ر) فیض حمید تھا۔
مریم نواز نے اس موقع پر بڑی اسکرین پر پانچ افراد کی تصاویر چلا دیں جن میں جنرل (ر) فیض حمید، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، ثاقب نثار اور عظمت سعید کھوسہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/ya-meri-hakumat-nahin-hamari-tub-ho-gi-jab-nawaz-sharif-yahan/
مریم نواز نے کہا کہ 2014 کا دھرنا ناکام ہو گیا تو عدلیہ میں سے جج اٹھائے، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا، مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، جنرل فیض کو آرمی چیف بننے کے لیے مہرے کی ضرورت تھی ، جب مارچ ناکام ہوا تو جسٹس کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کا کیس میرے پاس لے کر آؤ۔
مریم کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے سربراہ نے مجھے بتایا انہوں نے فیض حمید سے پوچھا نواز شریف کے ساتھ زیادتی کیوں کر رہے ہو فیض حمید نے کہا نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے اسکو کم کرنا ہے، یہ فیض کی باقیات ہیں، جنرل فیض کو عمران سے محبت نہیں ہے، اس نے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے، اپنے اربوں کے پلازے کھڑے کر لیے اور پلاٹ لے لیے انکو کیا پتہ کے پاکستان کہاں پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیب نے جب گند کا ٹوکرا اپنے کندھوں سے پھینک دیا تو یہ ٹوکرا دو، تین ججز نے اٹھا لیا، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا، کیا سپریم کورٹ کے کچھ ججز ایک فتنے کو تھپکی دیں گے، باقی اداروں نے عمران خان کے بارے میں سمجھ لیا کہ یہ فتنہ ہے، لیکن کیا اب سپریم کورٹ کے چند ججز اس کو بچائیں گے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کہاں جائے گا؟۔
مریم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عوام کو پتہ ہے کہ بینچ فکسنگ ہو رہی ہے آپکو کیوں نظر نہیں آرہا، آپ گورنر کی ذمہ داری جانچنے بیٹھ گئے لیکن اپنی بھی ذمہ داری پوری کریں اور وہ ہے غیر جانبدار بینچ بنانا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ny-imf-kay-saath-muada-kr-k-pakistan/
سینئر نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ صادق اور امین نے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے پنجاب نہیں پی ٹی آئی پاکستان کا صدر لگایا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ لوگوں کو بھاشن دینے والا چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہے، لوگوں کے لیے جیلیں، اپنے لیے بیلیں، نواز شریف کی جیل سے اے سی اتروانے والا بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ خود قربانی دی، جب جیل بھرنے والوں کو پولیس پکڑنے آئی تو یہ بھاگ پڑے اور کارکن آگے آگے اور پولیس پیچھے تھی ، ڈیڑھ کروڑ کی آبادی میں صرف 60 ستر لوگوں نے گرفتاری دی، میں شہباز شریف کو کہتی ہوں کہ عمران، فیض کی بچی کھچی حکومت کی پرواہ نہ کریں اور ان مجرموں سے حساب لیں۔