اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ نواز کے ساتھ وفاداری رکھنے والے نگراں وزرا ءکے خلاف کیس کی سماعت کے دوران احدچیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا۔
درخواست گزار سید عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ پانچ رکنی کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے اور چیف الیکشن کمشنر نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
Watch details of the survey in the YouTube link and subscribe the channel for detailed political analysis
درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے فواد حسن فواد کو سیاسی وابستگی کی بنا پر نگراں کابینہ سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے پوچھا کہ احد چیمہ کو احکامات کے باوجود کیوں نہیں ہٹایا گیا اور انہیں آج حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے دو روز قبل احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔