چین کا واضح مؤقف: فلسطین کا مستقبل فلسطینی طے کریں

[post-views]
[post-views]

چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے واضح اور اصولی مؤقف کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ فلسطین میں حکمرانی کا حق صرف اور صرف فلسطینی عوام کے پاس ہونا چاہیے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری کی اکثریت بھی اس بات پر متفق ہے کہ فلسطین پر فلسطینی عوام کی حکومت قائم ہونی چاہیے اور کسی بیرونی طاقت کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں۔

وانگ ژی نے زور دیا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی سیاسی یا انتظامی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ خود ارادیت ہر قوم کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی تمام عالمی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کے مطابق، غزہ میں جاری انسانی المیہ اکیسویں صدی کے ضمیر پر ایک بدنما داغ ہے، جس کے خاتمے کے لیے فوری عالمی اقدام ناگزیر ہے۔

وانگ ژی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اصولی مؤقف کو یقینی بنائے کہ غزہ میں حکمرانی کا حق صرف وہاں کے عوام کے پاس رہے، تاکہ ایک پائیدار اور منصفانہ امن قائم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ آج مصر میں قطر کے امیر، امریکی صدر اور مصری صدر نے غزہ امن منصوبے پر باضابطہ دستخط کیے، جس کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos