امریکی پابندیوں پر چین کا سخت احتجاج، جوابی اقدامات کا اعلان

[post-views]
[post-views]

چین نے امریکا کی جانب سے اپنی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام غیر منصفانہ ہے اور چینی اداروں کے جائز کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کو اپنے ان غلط اقدامات کو واپس لینا چاہیے جو دو طرفہ تجارتی تعلقات میں غیر یقینی اور عدم اعتماد کو بڑھا رہے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ چین اپنے اداروں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اسی سلسلے میں، چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی ملکیت، زیرِ انتظام یا امریکی پرچم بردار جہازوں پر 14 اکتوبر سے اضافی پورٹ فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کے اس اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے جس کے تحت چینی جہازوں پر امریکی بندرگاہوں پر اضافی فیسیں لگائی گئی تھیں۔

ادھر امریکا نے چینی ایئر لائنز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جن کے تحت انہیں امریکا آنے اور جانے والی پروازوں میں روسی فضائی حدود کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ روسی فضائی حدود کے استعمال سے چینی پروازوں کو کم وقت اور کم ایندھن کی سہولت ملتی ہے، جس سے امریکی فضائی کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے اس مجوزہ اقدام کو عوامی روابط کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف تجارتی تعلقات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ عوام سے عوام کے رابطوں کو بھی محدود کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos