Premium Content

کاٹن بڈز کا استعمال آپ کو قوت سماعت سے محروم کر سکتا ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

کاٹن بڈز سے کانوں کا پردہ پھٹ سکتا ہے اور آپ قوتِ سماعت سے محروم ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں، کاٹن بڈز جنہیں ہم کان کی صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ کانوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق کان میں آپ کے ہاتھ کی انگلی سے چھوٹی چیز نہیں جانی چاہیے اور عموماً ہم کاٹن بڈز ڈال لیتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

دراصل جسے ہم کان کا میل سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ  جسم سے خارج ہونے والا قدرتی مادہ ہوتا ہے جو حقیقت میں کان کی نازک سطح کی حفاظت کرتا ہے جیسے کہ ائیر ڈرم۔

یہ بھی پڑھیں

کان میں جانے والی مٹی ‘ائیر ویکس’ بن جاتی ہے جو کان کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے نہیں دیتی، کچھ کھانے یا بولنے کے دوران یہ ویکس سوکھ کر خود ہی کانوں سے خارج ہوجاتی ہے، ائیر ویکس قدرتی طریقہ ہے جس سے آپ کے کان صاف رہتے ہیں۔

اس سے آپ کے کان میں کوئی انجری ہوسکتی ہے یا آپ قوت سماعت سے محروم بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ کاٹن بڈز یا ہاتھ کی انگلی سے چھوٹی چیز کانوں میں ڈالنے سے ائیر ڈرم متاثر ہوسکتا ہے۔

کاٹن بڈز سے کان صاف کرنے کے بجائے ائیر ویکس کان کے مزید اندر جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں انفیکشن اور دیگر بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

اس کے استعمال سے یہ خطرہ بھی ہوتا ہے کہ کاٹن بڈ کی روئی آپ کے کان کے اندر نہ پھنس جائے، اسے نکالنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

کاٹن بڈز کے بجائے گھر میں کن طریقوں سے کان صاف کرنے چاہئیں؟

آپ نہاتے وقت کانوں کو گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں، ساتھ ہی ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی مدد سے صاف کرسکتے ہیں۔

رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

اس کے علاوہ سوتے وقت چولہے پر زیتون کا تیل گرم کریں، اور ڈراپر کی مدد سے چند قطرے کان میں ڈالیں اور سوجائیں، زیتون کا تیل خود بخود کان میں جذب ہوجائے گا اور کان صاف رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos