کرکٹ کی سیاست

[post-views]
[post-views]

افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کے اس انتباہ پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے کہ اگر پاکستان کو منصوبہ کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کی اجازت نہ دی گئی تو وہ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔ بھارت، جس نے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، خاموش ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ، جے شاہ، جو کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری بھی ہیں، اس معاملے کے حوالے بات کی تھی لیکن اُں کی طرف  سے کوئی جواب نہیں دیاگیا۔ ایشیا کپ کے حوالے سے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی خاموش ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اگر جلد ہی اس پر توجہ نہ دی گئی تو صورتحال ایک بڑے بحران کی طرف جائے گی۔ پاکستان نے ایک ’ہائبرڈ ماڈل‘ تجویز کیا ہے تاکہ ہندوستان یو اے ای میں اپنے میچ کھیل سکے۔ تاہم، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو اس ماڈل پر اعتراض ہے، جس نے پی سی بی کو مجبور کیا کہ وہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے متحدہ عرب امارات جانے سے پہلے پہلے چار میچوں کی میزبانی کا مشورہ دے۔

 پی سی بی نے کہا ہے، تاہم، وہ توقع کرتا ہے کہ بھارت اس سال کے آخر میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرتے وقت پاکستان کے ساتھ غیر جانبدار مقام پر کھیلنا  کے لیے بھی’ہائبرڈ ماڈل’  جیسا طرز عمل اپنائے گا۔ ورلڈ کپ شروع ہونے میں پانچ ماہ رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ کا سیزن ختم ہونے کے بعدشیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

آئی سی سی کی خاموشی معاملات کو مزید خراب کر رہی ہے۔ عالمی کرکٹ کی گورننگ باڈی کے طور پر، اسے اس میں شامل ہو کر معاملات کو حل کرنا چاہیے ۔ لیکن جیسا کہ اگلے سائیکل کے لیے اس کا مجوزہ مالیاتی ماڈل ظاہر کرتا ہے، آئی سی سی کا بھارت پر بہت زیادہ انحصار برقرار ہے، کیونکہ 2024-27 تک آئی سی سی کی آمدنی کا تقریباً 40 فیصد بھارت سے حاصل ہونا ہے ۔جبکہ پاکستان سے صرف 6فیصد حاصل ہو گا۔ حریفوں کے درمیان میچز سے بھی  آئی سی سی کو بہت آمدن حاصل ہوتی ہے۔ کونسل کو کھیل میں پاکستان کے موقف کا احساس کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بھارت پاکستان سیاست کی وجہ سے کھیل کو نقصان نہ پہنچے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos