امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان کو کہا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمیں دہشت گردی کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-aman-k-farugh-k-liye-america-k-sath-mill/
نیڈ پرائس کا کہنا تھا ہم کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خبردارکیا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا۔