وینزویلا میں امریکی حملے کی تفصیلات میں 100 سے زائد ہلاکتیں

[post-views]
[post-views]

وینزویلا کے وزیر داخلہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر اعلان کیا کہ امریکی فورسز کی کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کو شدید چوٹ لگی، جس کے باعث ان کی ٹانگ زخمی ہوئی اور انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر داخلہ کے مطابق وینزویلا کی خاتون اوّل سیلیا ایڈیلا فلورس کو حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں تھپڑ مارے گئے اور دھکا دیا گیا، جس سے ان کے سر اور چہرے پر زخم آئے اور نیل پڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں امریکی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں ملکی فوجی اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی دی۔

صدارتی محل کے کمپاؤنڈ میں کیوبائی فوجی اہلکار بھی امریکی فورسز کے راستے میں رکاوٹ بنے اور اس دوران متعدد اہلکار ہلاک ہوئے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکی حملے میں 3 جنوری کو کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے، جن میں وینزویلا کی فوج کے 23، کیوبا کے 32 فوجی اہلکار، اور دیگر ملکی مسلح ملیشیا، پولیس اور شہری شامل ہیں۔

ان کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی تقریباً 100 ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ زخمی شہری ہیں یا فوجی اور ان کی حالت کس حد تک سنگین ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos