نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے دماغ کے ایک جان لیوا امیبا انفیکشن کے خلاف جاری کردہ متعدد انتباہات کے باوجود پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اس کی روک تھام کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو نافذ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ امیبا ایک ایسا جرثومہ ہے جو گندے پانی میں ہوتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو تاہے۔ یہ جرثومہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل نہیں ہوتا۔
پاکستان میں نیگ لیریا فولیری میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ کراچی میں دو ہفتے قبل ساتواں کیس رپورٹ ہوا، اور انفیکشن اب لاہور تک پہنچ گیا ہے ، اس انفیکشن کی وجہ سےلاہور میں جولائی کے مہینے میں پہلی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ بیماری انتہائی مہلک ہے اور صرف دو فیصد بقا کی شرح اس بیماری میں ہے ، ملک بھر میں اس کی تیزی سے منتقلی اور پھیلاؤ انتہائی تشویشناک ہے۔ خوش قسمتی سے، حل بہت آسان ہے؛ کلورین شدہ پانی امیبا کو مار سکتا ہے اور روک تھام کے اقدام کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
Don’t forget to Subscribe out Youtube Channel & Press Bell Icon.
پمز پاکستان کا ایک معروف ہسپتال ہے، اور روزانہ کی بنیاد پر 20,000 سے زیادہ لوگ یہاں آتے ہیں۔ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ اس کے پاس کلورینیٹ پانی کے وسائل اور تکنیکی ذرائع موجود ہیں۔ ہسپتالوں کو نہ صرف مریضوں کو محفوظ علاج فراہم کرنے بلکہ بیماریوں کے پھیلنے سے روکنے کے لیے صفائی کے سخت معیارات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔