ڈیرہ اسماعیل خان میں پیر کی صبح تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات دیر گئے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں نے ایک تھانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ چاروں طرف سے دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کیا، دستی بم پھینکے اور شدید فائرنگ کی۔
سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی تاہم اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
یاد رہے کہ 12 دسمبر 2023 کو درابن تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی تھی۔ اس حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.