Premium Content

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری دن 2 بج کر 15 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی و دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی 5 تاریخ کو بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی عوام کے لیے سماجی اکنامک پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جبکہ 9 مئی سے متعلق فوج کے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے، نہ آئےگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos