پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے حملے کے تناظر میں افغان عبوری حکومت کو سخت ڈیمارچ دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، سیکرٹری خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو طلب کیا کہ اور اُنہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ڈیمارچ فراہم کیا۔
حملہ، جس کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے، جو کہ تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ ہے، کے نتیجے میں 23سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
چارج ڈی افیئرز سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں کہ وہ حالیہ حملے کی مکمل تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے افغان عبوری حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ اعلیٰ سطح پر دہشت گردی کے واقعے کی عوامی سطح پر مذمت کرے اور ان کی قیادت اور ان کی پناہ گاہوں سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائی کرے۔
افغان حکومت سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ حملے کے ذمہ داروں اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کریں اور دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ آج کا دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لعنت کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ پختہ عزم سے کام لینا چاہیے۔
پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔