ڈی آئی خان دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید

[post-views]
[post-views]

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس موبائل اسکواڈ تھانہ کلاچی کی حدود میں گڑہ اسلم کے علاقے میں الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کے سلسلے میں گشت پر تھی۔

نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ بھی کی تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ جانے پر وہ فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر ایم ٹی آئی ڈی آئی خان ڈاکٹر فرخ جمیل کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ایک بیان میں کے پی کے عبوری وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں حملوں کی مذمت کی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا، تاہم کسی اہلکار نے ہلاکتوں کی صحیح تعداد یا واقعے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos