Premium Content

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل 28 جولائی کو پاکستان پہنچیں گی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ حکومت پاکستان کی دعوت پر اتوار سے  آئندہ ماہ کی2 تاریخ تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی۔

سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ اپنے دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کی حمایت کے لیے ایک مضبوط سپورٹر رہی ہیں۔

سیکرٹری جنرل کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کریں گے، جن میں پاکستان کے قومی ترقیاتی منصوبے کی حمایت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

کامن ویلتھ اور پاکستان کی جانب سے 2023-24 کو نوجوانوں کا سال مقررکرنے کے ساتھ، دولت مشترکہ کے یوتھ منسٹرز میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، سیکرٹری جنرل وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے بارے میں وسیع بریفنگ حاصل کریں گی اور دولت مشترکہ کی رکنیت سے نوجوانوں کے لیے مواقعوں پر روشنی ڈالیں گی۔

تنظیم کے بانی اراکین میں سے ایک کے طور پر، پاکستان دولت مشترکہ کو عالمی مسائل اور چیلنجز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔

دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos