ٹرمپ کا دعویٰ: پاک بھارت جنگ میں 7 مار گرائے گئے

[post-views]
[post-views]

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے ایک نازک مرحلے پر انہوں نے براہِ راست مداخلت کر کے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں انہوں نے دنیا کی کئی ایسی جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا جنہیں ختم کروانے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انہی جنگوں میں ایک پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی وہ کشیدگی تھی جو کسی بھی لمحے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی۔

ٹرمپ کے مطابق اس وقت دونوں ممالک کے درمیان فضا میں شدید تناؤ تھا اور سات جنگی طیارے تباہ ہو چکے تھے، جس کے بعد صورت حال تیزی سے مزید خراب ہوتی جا رہی تھی۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں ممالک پر تجارتی دباؤ ڈالا اور واضح کر دیا کہ اگر جنگ نہ رکی تو امریکہ ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔ ان کے بقول، اس دباؤ کے نتیجے میں محض 24 گھنٹوں کے اندر دونوں ملکوں نے کشیدگی کم کر دی اور جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

یہ بھی قابلِ توجہ ہے کہ صدر ٹرمپ اس معاملے میں بارہا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ اب تک 30 سے زائد مرتبہ اس بات کا ذکر کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے بچایا۔ تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ اپنے بیانات میں گرائے گئے طیاروں کی تعداد میں تضاد پیش کرتے رہے ہیں۔ کبھی انہوں نے یہ تعداد پانچ بتائی، کبھی چھ اور اب تازہ ترین بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سات طیارے گرائے گئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos