ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے کیس میں بڑا ریلیف

[post-views]
[post-views]

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔ 

اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات پر قائم ہیں مگر محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف پراسی کیوٹر جیک اسمتھ کی جانب سے رواں سال اگست میں 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق نئی فرد جرم دائر کی گئی تھی۔

فرد جرم میں وہی مجرمانہ الزامات موجود تھے جو اس سے قبل دائر کردہ فرد جرم میں تھے، البتہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکی صدور کو حاصل استثنا سے متعلق فیصلے کے بعد نئی فرد جرم میں ٹرمپ کیخلاف الزامات کو کم کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos