پاکستان کے ساتھ دشمنی کی بھارتی حکمت عملی ناکام: ششی تھرور

[post-views]
[post-views]

بھارتی سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اپنے کالم میں پاکستان کے خلاف بھارت کی مسلسل دشمنی کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اس سے خطے میں امن کے امکانات متاثر ہوئے ہیں۔

تھرور کے مطابق پاکستان کو مستقل دشمن کے طور پر پیش کرنا زیادہ تر داخلی سیاست میں فائدے کے لیے استعمال کیا گیا، لیکن عملی طور پر اس کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے لکھا کہ مذاکرات کو شکست سمجھنا غلط سوچ ہے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے بات چیت ناگزیر ہے۔

اپنے کالم میں ششی تھرور نے بی جے پی کی سخت اور تصادمی پالیسیوں پر بھی تنقید کی، کہا کہ ان رویوں نے نہ صرف خطے کو غیر محفوظ بنایا بلکہ بھارت کے سفارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوششیں ناکام رہیں اور یہ پالیسی خود فریبی کے مترادف ہے۔

تھرور کے موقف پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب ایک ایسا سنجیدہ طبقہ ابھر رہا ہے جو پاکستان کے ساتھ مکالمے اور مذاکرات کا حامی ہے، اور یہ اشارہ ہے کہ پاکستانی مخالف بیانیے پر داخلی سطح پر سوالات بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos