Premium Content

الیکشن کمیشن نے سائفر کیس کے فیصلے کے بعد شاہ محمود قریشی کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کے بعد پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ کو اس کیس میں قصور وار ثابت ہونے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 63(1)(ایچ) کے تحت نااہل ہو گئے ہیں جو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 232 کے ساتھ پڑھا جائے گا۔

تیس جنوری کو، پی ٹی آئی کے بانی اور ان کے قریبی ساتھی شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos